قابل ذکر ہے کہ ایران اور روس کے صدور نے گزشتہ 17 جنوری کو اس معاہدے پر دستخط کیا تھا اور نئے شمسی سال کے موقع پر روس کی پارلیمان ڈوما میں اسے منظوری دے دی گئی جس پر ایران کے سفیر نے فارسی زبان کی ایک ضرب المثل کا ذکر کیا جس کے معنی ہیں کہ اچھے سال کی شروعات اچھے بہار سے ہوتی ہے۔
انہوں نے ایران اور روس کے درمیان جامع اسٹریٹیجک معاہدے کو تاریخی واقعہ اور تہران اور ماسکو کے تعلقات میں اچھال کی نوید قرار دیا۔
واضح رہے کہ اس اسٹریٹیجک معاہدے کے تحت ایران اور روس دفاع، دہشت گردی کے مقابلے، توانائی، بینکاری، نقل و حمل، صنعت، زراعت، ثقافت اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون میں بڑے پیمانے پر اضافہ کریں گے۔
آپ کا تبصرہ